سٹی 42:عیدکے آتے ہی پاکستان کے لوگوں کے لیے کے میزبان مشہور ٹی وی اسٹار اور اینکر وسیم بادامی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مشہور زمانہ کرکٹرشاہد آفریدی ہوں گے اس پروگرام میں ترگت الپ کی اداکاری کرنے والے چنگیز کسکن بطور مہمان ویڈیو کال کےذریعے اس شو میں نظر آئیں گے،ترک اداکار'' ترگت'' نے اس بات کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا سائٹ پر ایک ویڈیو پیغام میں کی ، وہ اس پروگرام میں مدعو کرنے پرپاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کافی پرجوش نظر آرہے تھے۔
Guys happy to announce dat ur Turgut will be live with Shahid Afridi And Waseem Badami On this Eid
— Cengiz Coşkun (@CngzCsknFan) July 29, 2020
Long Live????????❤????????#ErtugrulGhazi pic.twitter.com/Dz11vS03yJ
ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں چنگیز کسکن نے'' ترگت الپ'' کا کردار نبھایا ہے جو ارطغرل کے منہ بولے بھائی ،ایک سچے وفادار دوست اور جنگجو کا کردار ہے۔ ترگت نے اپنی بے شمار جنگی صلاحیتوں سے عظیم سلطنت " سلطنت عثمانیہ" کے قیام کیلئے اور اس سلطنت کو اپنے پاﺅ پر کھڑا کرنے کے لیے بے شمار جنگوں میں حصہ لیا ۔ ترگت خاص تور پر کلہاڑے سے لڑنے کے لیے مشہور تھے جنہوں نے مخالف سپاہیوں کے جنگوں میں دانت کھٹے کیے اور123 سال کی عمر تک تمام جنگوں میں جیتوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہے۔
آاس عید الاضحی کے موقع پر ارطغرل۔ڈرامے کا اہم۔کردار ترگت الپ وسیم بادامی اور قومی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ شو میں شرکت کریں گے pic.twitter.com/5OkYplkhVc
— Ayesha (@Ayesha701900053) July 28, 2020
یاد رہے کہ ترک ڈرامہ " ارطغرل غازی" وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پی ٹی وی پر اردو زبان میں نشر کیا جا رہاوراس ڈرامہ کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے جس کی کہانی اسلامی تاریخ پر مبنی ہے۔یہ ڈرامہ پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ اس نے کامیابی میں ترکی جہاں یہ ڈرامہ تیار کیا گیا تھاکو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔یکم رمضان سے روزانہ نشر کیے جانے والے ڈرامے " ارطغرل غازی" نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور روزانہ ہی نیا ریکارڈ بن کر سامنے آتا ہے اور اس سب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آئے دن ترک اداکاروں کے بھی پاکستان اور پاکستان کی عوام کے حق میں بیانات سامنے آرہے ہیں۔