پاکستان میں تعلیمی اداروں کی کمی پر اداکارہ شدید پریشان

پاکستان میں تعلیمی اداروں کی کمی پر اداکارہ شدید پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:یاد رہے کہ بیلاپور کی ڈائن سے مشہور ہونے والی اداکارہ امر خان اپنی پہلی فلم مکمل کر چکی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ فلم دم مستم میں وہ اداکار عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کر دار میں نظر آئیں گی۔جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور لاک ڈائو ن کے حالات میں بہتری آتے ہی فلم ریلیز کی جائے گی۔اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ لوگ اس فلم اور انکے نبھائے گئے کردار کو پسند کریں گے ،یہاں اہم بات یہ ہے کہ فلم کی مصنفہ بھی امر خان خود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بلا شبہ ٹیلنٹ سے بھرپور لوگوں کا ملک ہے اور آئے روز ایسے فنکاروں کی خبریں سن میں آتی ہیں جو اپنے منفرد کام کی بدولت سب کو حیران کر دیتے ہیں ۔لیکن اس قدر قابل لوگوں کی دھرتی ہونے باوجود یہاں پلیٹ فارم کا فقدان ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کا ٹیلنٹ ضائع ہو جاتا ہے اور کتنے ہی لوگ پیٹ پالنے کی غرض سے کسی بھی غیر متعلقہ کام میں اپنی زندگی سرف کر دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے ماضی میں بھی اقدامات اٹھانے کی بات کی گئی مگر کوئی خاطر خواہ فرق دیکھنے میں نہیں آیا۔

داکارہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان فلم انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی خبروں کی ذینت بننے والی خوبرو ہدایت کار،مصنف اور اداکارہ امر خان نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور ڈھونڈنے کے حوالے سے کای پر جاش دکھائی دیتی ہیں ۔میں شروع سے ہی اداکاری کے حوالے سے مکمل تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں ایکٹنگ سکولز نہیں تھے۔انکا کہنا تھا کہ لوگ اس کے متعلق جانتے بھی نہیں کہ ہمارے ہاں اس قسم کے تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے والے اداروں کا کس قدر فقدان ہے۔اداکارہ نے اپنی فلم اور اداکاری سے متعلقہ تعلیم لاہور کی یونیورسٹی بی این یو سے حاصل کی۔


Azhar Thiraj

Senior Content Writer