ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی اے، بی ایس سی امتحانات، لڑکیاں بازی لے گئیں

بی اے، بی ایس سی امتحانات، لڑکیاں بازی لے گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی بی اے بی ایس سی کی تمام پوزیشنز لڑکیوں کے نام، شاہدرہ کی طوبی افضل نے بی اے میں 646 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بی ایس سی میں وی آئی پی گرلز ڈگری کالج تلہ گنگ کی طالبہ نوشابہ ظفر نے 714 نمبرز کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب کالج آف سائنس اوکاڑہ کی طالبہ اقرا انمول کی 682 نمبروں کیساتھ دوسری جبکہ پنجاب کالج آف کامرس شکر گڑھ کی طالبہ ابیہا فاطمہ نے 673 نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن لی ہے۔

بی اے میں پنجاب کالج آف سائنس لاہور کی طالبہ طوبی افضل کی 646 نمبرز کیساتھ پہلی، بی اے میں اوکاڑہ کی پرائیویٹ امیدوار عنیزہ احمد کی 631 نمبروں کیساتھ دوسری جبکہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار وومن کی طالبہ صدف فریاد نے 628 نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

  پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کل ہوگی۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ کو ایک لاکھ روپے، دوسری پوزیشن پر 75 ہزار اور تیسری پوزیشن پر 50 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔