ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار

میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اورموسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور میں دن کا آغاز گرم موسم کے ساتھ ہوا، سورج کی تپش کی وجہ سے پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، ہوا میں نمی کے تناسب نے حبس بڑھایا تو بادلوں کولاہوریوں پر ترس آگیا، دوپہر کےاوقات میں لاہورکے مختلف علاقوں میں کالے بادل چھائے اور بارش نے جھل تھل ایک کر دیا۔ لاہور کیلئے محکمہ موسمیات نےآئندہ2 سے3 روزتک مزید بارشوں کی نوید سنائی ہے، بالائی علاقوں میں آئندہ چندروزتک موسلادھار بارش کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer