ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ پر بڑی پابندی، دفعہ 144 نافذ

 عیدالاضحیٰ پر بڑی پابندی، دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سڑکوں اور کھلی جگہوں پر سری پائے بھوننےاور شہر میں ڈرون کیمرہ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈرون کیمرہ کے استعمال کیخلاف نافذ دفعہ 144 میں بھی مزید3 ماہ کیلئے توسیع کر دی ہے اور پنجاب پولیس کو حکم دیا کہ جلسے جلوسوں اور تقاریب کے دوران ڈرون کیمرہ کے استعمال کو روکیں۔

  محکمہ داخلہ پنجاب نے شیشہ کیفے کے استعمال کو روکنے کیلئے بھی دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، محکمہ داخلہ نے چنیوٹ میں نہروں پر نہانے اور مری میں ٹورسٹ کو تنگ کرنے اور انہیں ہوٹلوں کے ایجنٹوں کی جانب سے کسی ہوٹل کی جانب کھینچنے کیخلاف دفعہ 144 نافذ کی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ نوٹیفکیشنز بھی جاری کر دیئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer