ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیسٹ کرکٹ ٹیم، سرفراز کی جگہ اظہر علی کو کپتان بنانیکا فیصلہ

ٹیسٹ کرکٹ ٹیم، سرفراز کی جگہ اظہر علی کو کپتان بنانیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑوں نے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلوں پرمشاورت کا آغازکردیا، سرفراز احمد کی جگہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑوں نے قومی ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے مشاورت کے لیے سر جوڑ لیے، ذرائع کے مطابق بورڈ کے اعلی عہدیداروں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کرکٹ کمیٹی کےاہم رکن وسیم اکرم کے مشورے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے کوچنگ معاہدے میں آئندہ برس ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی تک توسیع کیے جانے کا امکان ہے، مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلےنمبر پر ہے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کا بوجھ کم کرنے کے لئے ان کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹا کراظہر علی کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے، اظہر علی کےٹیسٹ کپتان بنانےجانے کے بعد سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔ تاہم ان کی سلیکشن کا فیصلہ نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی، ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت برقرار رکھی جائے گی، مستقبل کی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کے لئےنائب کپتان مقرر کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام فیصلوں کا باضابطہ اعلان دو اگست کو کرکٹ کمیٹی کےاجلاس کے بعد حتمی مشاورت کرکے کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer