راؤ دلشاد: میٹروپولیٹن کارپوریشن نے 10 ارب سے زائد مالیت کے حجم کا بجٹ منظور کرلیا، اپوزیشن کا شدید احتجاج، بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں،شور شرابے کےباعث ایوان مچھلی منڈی بنارہا۔
سٹی 42 کے مطابق ٹاؤن ہال میں اسپیکرمیٹروپولٹین کارپوریشن راؤ شہاب الدین کی زیر صدارت ایک گھنٹہ کی تاخیرسےاجلاس شروع ہوا تواپوزیشن لیڈر عفیف صدیقی نےتقریرکی خواہش ظاہرکی لیکن اجازت نہ ملنےپر شور شرابہ شروع ہوگیا۔ لارڈمئیرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید نےبجٹ تقریرشروع ہی کی تھی اپوزیشن ممبران نےمیئر کےڈائس کے عین سامنے آکر بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اوریوں کھلاڑی اور متوالے آمنےسامنے آگئے۔
یہ خبر بھی لازمی پڑھیں۔۔۔تخت لاہور کا معرکہ کون سر کرئے گا؟
میٹروپولیٹن کارپوریشن کی بجٹ دستاویزات کےمطابق ٹیکس برائے منتقلی غیر منقولہ جائیداد 2ارب 38کروڑ روپے وصول کرنےکا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سالانہ بجٹ 2018-2019 تخمینہ 10ارب 75کروڑ 22لاکھ 49ہزار روپےہےتنخواہوں کی مد میں 1ارب 94کروڑ روپے رکھے گئےجبکہ نئی ترقیاتی سکیموں کی مد میں 2ارب 4کروڑ روپے اخراجات 5ارب 59کروڑ روپے، بلڈنگ فیس کی مد میں 11کروڑ 35 لاکھ روپےوصول کرنےکا ٹارگٹ رکھا گیا۔ میونسپلٹی پراپرٹی سے 9کروڑ 50لاکھ روپےکاہدف جبکہ پینشن کی مد میں 1ارب96کروڑرکھےگئے ہیں۔ چارجنرل بس اسٹینڈزسے 8کروڑ، لائسنس فیس کی مد میں 8کروڑ 70لاکھ روپےکا ہدف رکھاگیا ہے۔ شہرمیں سٹریٹ لائٹس 15 کروڑجبکہ ترقیاتی سکیموں کی مد میں 2ارب 4کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ تعمیرومرمت سڑکوں کی مد میں 30کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں۔۔۔دوبارہ ووٹوں کی گنتی،ہائیکورٹ نےدرخواست نمٹادی
رواں سال جاری ترقیاتی سکیموں کی مدمیں 63کروڑ 45لاکھ 6ہزارروپےجبکہ قومی تہواروں کےلیے 7کروڑ، فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کےلیے 15کروڑ،تشہیری مہم کےلیے گیارہ کروڑ، سپورٹس کی مدمیں 4کروڑ 10لاکھ روپے،سول ڈیفنس کی مد میں 3کروڑ 10لاکھ روپےجبکہ انتظامات عیدین 2کروڑ، سوشل ویلفیئرکےلیے 50 لاکھ اورلیسکو کو بجلی کی مد ادائیگی کےلیےبل بجلی 42کروڑ رکھے گئے ہیں۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا دس ارب سےزائد مالیت کا بجٹ توپیش کردیا گیا لیکن یہ بجٹ شہریوں کو ریلیف دینےکےلیےکافی نہیں ہے۔