زاہد اقبال رانا : گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کے علاقہ میں چوری کے الزام پر بااثر افراد نے اپنی عدالت لگالی۔
گوجرانوالہ۔ملزمان کی جانب سے نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان نوجوان پر تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔
نوجوان پر تشدد کی ویڈیوز منظر عام پر اگئیں، فوٹیج میں بااثر افراد کو نوجوان پر تشدد کرتے واضع دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے متاثرہ نوجوان سلیم کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق میرے بھائی کو سجاول اور احمد حسن نے اغوا کیا۔ سجاول،احمد ،حاتم اور دو نامعلوم افراد نے میرے بھائی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔