منی لانڈرنگ کیس؛ اسپیشل سینٹرل عدالت نے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیدیا

منی لانڈرنگ کیس؛ اسپیشل سینٹرل عدالت نے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیدیا
کیپشن: Monis Elahi, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: منی لانڈرنگ کیس میں اسپیشل سینٹرل عدالت نے چودھری پرویزالہیٰ کے بیٹے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔ 

 اسپیشل سینٹرل عدالت کی جانب سے مونس الہٰی کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت میں مونس الہٰی کی جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ مونس الہٰی کی جائیداد ضبط کرلی گئی۔ تفتیشی افسر نے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی پر بھی رپورٹ پیش کی۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں مونس الہی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔