ملک بھر میں موسلادھار بارش اور برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری

  ملک بھر میں موسلادھار بارش اور برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارش برفباری کا سلسلہ  جاری ہے جبکہ  31 سے 4 فروری کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی۔

 رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 31 جنوری سے 4 فروری کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں، مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے بارش درمیانی سے تیز بارش اور برفباری کی توقع ہے

 رپورٹ کے  مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی موسلا دھار بارش کی توقع ہے  اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے  جبکہ 2 اور 3 فروری کو موسلا دھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،مغربی ہواؤں کا سلسلہ 4 فروری تک برقرار رہے گا۔

 محکمے  کے مطابق  2 اور 3 فروری کو سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپور خاص، کراچی، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، اور کشمور میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے جبکہ  صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

بدھ  کے روزموسم کی صورتحال: 
اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ میں بارش متوقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اورمطلع ابر آلود رہے گا، تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان ، شانگلہ، بونیر،ما لا کنڈ ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ ، مانسہرہ،ہری پور، صوابی ،پشاور،مردان ،چارسدہ، نوشہرہ، باجوڑ، خیبر،کرم ، وزیرستان ،کوہاٹ ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ دیر، سوات، کوہستان ، شانگلہ، بونیر،ما لا کنڈ ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ ، مانسہرہ میں درمیانی سے تیز بارش اور برفباری بھی متو قع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا ۔ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں درمیانی سے تیز بارش اور اس دوران برفباری کا بھی امکان ہے۔ تاہم اٹک، راولپنڈی، جہلم ، چکوال، سرگودھا، میانوالی، گجرات ، حافظ آباد ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال ، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، لاہور اورقصور میں بھی بارش متوقع۔ بہا ولپور، ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور، جھنگ، ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائےرہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی اضلاع، لسبیلہ، خضدار، اورماڑہ، مکران کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کراچی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ اوردادو میں ہلکی دھند/سموگ چھائےرہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر   اور     گلگت بلتستان  میں  موسم شدید سرد اورمطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔