ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کے دوران سیاسی ماحول بھی پہلے جیسا نہیں: بلاول بھٹو زرداری

الیکشن کے دوران سیاسی ماحول بھی پہلے جیسا نہیں: بلاول بھٹو زرداری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ مل کر چلنا اب ناممکن ہوگیا ہے، میرے والد کو سب سے زیادہ عرصہ جیل میں میاں صاحب نے ہی ڈالا، ان کے دور میں ہی والد کی زبان کاٹی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ن لیگ کا مقصد صرف میاں صاحب کو چوتھی مرتبہ اقتدار  میں لانا ہے، اگر میاں صاحب پاکستان واپس آکر صوبوں کا دورہ کرتے تویہ پیغام جاتا کہ ان کے ساتھ لوگ موجود  ہیں، پتا نہیں یہ  فیصلہ کیوں کیا گیا کہ میاں صاحب کو بند  رکھا گیا، یہ غلط تصور دیا گیا کہ سیاستدان کو صرف لڑنا چاہیے ساتھ مل کر کام نہیں کرنا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی غیر جمہوری قوتوں کے ذریعے حکومت میں لائےگئے، بانی پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی،نوجوانوں کو ایک دوسرے کے خلاف سخت راستہ اپنانے کی تربیت دی۔

 ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے اس الیکشن کو سنجیدگی سے نہیں لیا، الیکشن کے دوران سیاسی ماحول بھی پہلے جیسا نہیں، پی ٹی آئی اور  ن لیگ سے کہہ رہا ہوں کہ ہمیں رولز  آف گیم طے کرنا چاہیے۔

Ansa Awais

Content Writer