پولنگ سٹیشن کیلئے منتخب سکولوں میں 24 گھنٹوں کیلئے عملہ تعینات کرنے کا حکم

 پولنگ سٹیشن کیلئے منتخب سکولوں میں 24 گھنٹوں کیلئے عملہ تعینات کرنے کا حکم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پولنگ اسٹیشن کیلئے منتخب سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے اور لینڈ لائن ٹیلی فون لگانے کیلئے سکولوں میں 24 گھنٹے عملہ کی تعینات کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
 پولنگ سٹیشن کیلئے منتخب سکولوں میں 24 گھنٹوں کیلئے عملہ تعینات کرنے کا حکم دے دیا گیا۔سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے اور لینڈ لائن ٹیلی فون لگایا جائے گا۔

مذکورہ کاموں کیلئے ایک درجہ چہارم کا ملازم سکول میں لازمی موجود ہونا چاہیے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق تمام سکول سربراہان درجہ چہارم کے ملازم کو ڈیوٹی کیلئے پابند کریں گے۔سکول سربراہان، اساتذہ و ملازمین سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔

الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سربراہان کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔