سٹی42: سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازعہ علاقے ابیی میں دو حریف قبائل میں تصادم کے نتیجہ میں کم از کم 54 افراد ہلاک اور 64 زخمی ہوگئے۔
اس تصادم کے دوران مرنے والوں میں اقوام متحدہ امن مشن کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے امن مشن میں کام کرنے والے ایک پاکستانی سپاہی بھی بعض زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کے دوران فائرنگ کی زد مین آ کر شہید ہو گئے۔ گھانا کا ایک امن اہلکار شامل بھی فائرنگ کی زد مین آ کر جاں بحق ہو گیا۔امن مشن کے 4 اہلکار زخمی ہیں۔
ابیی میں امدادی سرگرمیوں کے دوران امن مشن کے اہلکار فائرنگ کی زد میں آئے۔
حملےکے وقت پاکستانی امن دستےکا قافلہ 2 مریضوں کو اسپتال لے جا رہا تھا، پاکستانی امن دستہ نے فائرنگ کی زد میں آنے کے بعد مؤثر جواب دیا اور قبائلی عسکریت پسندوں کو پسپائی پر مجبور کیا۔
ابیی 2011 میں جنوبی سوڈان کی علیحدگی کے بعد سے ہی متنازعہ جس کے اطراف رہنے والے قبائل سوڈان اور جنوبی سوڈان میں منقسم ہیں اور اس علاقہ پر اپنا اپنا تسلط قائم کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔