درباربی بی پاکدامن سے ایمپرس روڈ تک 20فٹ چوڑی سڑک کی تعمیر، محسن نقوی رات گئے سرگرم

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے دورہ کر کےبی بی پاکدامن کو براہ راست ایمپرس روڈ سے منسلک کرنے والی سڑک کی تعمیر کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کام میں مصروف کارکنوں کی شکایت پرراستے میں حائل تمام عمارتوں کا ملبہ  دو دن میں ہٹا کر راستہ صاف کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

بی بی پاکدامن کے توسیعی پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمپرس روڈ سے دربار کو براہ راست منسلک کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایمپرس روڈ سے تقریباًایک کلو میٹر طویل راستے کو کشادہ کر کے کارپٹڈ سڑک بنائی جارہی ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمپرس روڈ سے بی بی پاکدامن کو ملانے والی سڑک کا خود پیدل چل کر جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمپرس روڈ کے انٹری پوائنٹ پر پارکنگ کیلئے جگہ مختص کرنے کی ہدایت کی۔

دربار بی بی پاک دامن پر حاضری

ایمپریس روڈ تک سڑک کی تعمیر کا جائزہ لینے کے ساتھ نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن پر حاضری بھی دی اوردعا کی۔
انہوں نے دربار بی بی پاکدامن کمپلیکس کے داخلی راستے کی بہترین فنشنگ کرنے کی ہدایت بھی کی اور سیکرٹری سی این ڈبلیو کو فنشنگ کے کام کی خود مانیٹرنگ کر نے کی ہدایت کی۔
صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،سیکرٹری سی این ڈبلیو اورسیکرٹری اطلاعات،سیکرٹری اوقاف،سی سی پی او، کمشنر،ڈپٹی کمشنر،سی او ایل ڈبلیو ایم سی،ڈی جی پی ایچ اے،مدینہ فاؤنڈیشن کے میاں رشید اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔