ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاوردھماکہ قابل مذمت ہے :چودھری شجاعت

چودھری شجاعت
کیپشن: چودھری شجاعت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وییب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ  پشاور مسجد میں خود کش دھماکہ قابل مذمت ہے،معصوم لوگوں کو دہشت گردی کر کے شہید کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

  چودھری شجاعت کا اپنے بیان میں  کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں  ہوتا ، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ہم اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران پہلے بھی دہشت گردی میں بے تحاشا قربانیاں دے چکے ہیں،دشمن ایک مرتبہ پھر امن کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے،اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ہے کہ اپنے زخمی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں۔

 علاوہ ازیں  چودھری سالک حسین ، چودھری شافع حسین نے بھی پشاور مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔