سٹی 42: پنجاب یونیورسٹی شعبہ ماونٹین ریسرچ کے طلباء کا وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاج،طلباء ڈائریکٹر شعبہ ڈاکٹر منور صابر پر ایف ائی آر کے اندراج کیخلاف احتجاج کیا.
پنجاب یونیورسٹی شعبہ ماونٹین ریسرچ کے طلباء نے ڈائریکٹر شعبہ ڈاکٹر منور صابر کے حق میں وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاج کیا۔طلباء کا پلے کارڈز اٹھا کر ڈاکٹر منور صابر کے حق میں نعرے بازی کی۔
طلباء نے ڈاکٹر منور صابر کیخلاف ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ جمعے کے روز ڈائریکٹر ماونٹین ریسرچ اور ایک طالب علم کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔طالب علم نے ڈائریکٹر ڈاکٹر منور صابر کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی.