پیٹرول کی قیمت میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: Lahore High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

جوڈیشل ایکٹیو ازم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔ 
 درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے برعکس ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔درخواست گزار کی جانب سے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دیا جائے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر