(ویب ڈیسک) وسیم اکرم کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی کوویڈ رپورٹ آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم نے قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد کراچی کنگز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔پی ایس ایل سیزن سیون کے آغاز سے قبل کراچی کنگز کے صدر و مینٹور وسیم اکرم کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے تاہم قرنطینہ مکمل کر نے اور کوویڈ کی منفی رپورٹ آنے پر انہوں نے سکواڈ جوائن کرلیا۔
عمان سے واپسی پر ویسم اکرم کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہیں آئسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔