( ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کاجول کا شمار نامور اداکاراؤ ں میں ہوتا ہے ،انہوں نے بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کاجول بھی بھارت میں جاری کورونا کی تیسری لہر کا شکار ہوگئیں۔ بالی وڈ اداکارہ کاجول نے انسٹاگرام پر بیٹی کی ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں بتایا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اداکارہ نے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نہیں چاہتی کہ کوئی میری لال ناک والی تصویر دیکھے، اسی وجہ سے میں یہ حسین مسکراہٹ دنیا کو دکھا رہی ہوں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ اداکارہ کی بیٹی نائسا دیوگن ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ اداکارہ کاجول کو ان کے چاہنے والے جلد صحت یابی کی دعائیں دے رہے ہیں جب کہ کچھ مداح ان کی بیٹی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔