(فہد علی)تین ماہ سےلاپتہ قصور کے رہائشی دو کم سن بھائی گرین ٹاؤن کے علاقے سے ڈھونڈ کر پولیس نے والدین کے حوالے کردیئے ، دونوں بچے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گھر سے بھاگ گئے تھے۔
پولیس کے مطابق قصور کے رہائشی 12سالہ شان اور 10 سالہ سلمان تین ماہ قبل قصور کے علاقے سے لاپتہ ہوئے تھے ۔ اہل خانہ کی درخواست پر پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کیں تو دونوں بچوں کو گارڈن ٹاؤن لاہور کے علاقے سے ڈھونڈ لیا گیا۔
تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ دونوں بچے گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گھر سے بھاگ کر لاہور آگئے تھے ۔ پولیس نے دونوں بچوں کو باحفاظت والدین کے حوالے کردیا ۔ والدین کی جانب سے پولیس کا شکریہ ادا کیا گیا ۔