ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلا دودھ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

Adulterated milk
کیپشن: milk
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاون جاری، دودھ بردار گاڑیوں سے3لاکھ لیٹر دودھ کی چیکنگ کرکےانتیس ہزار720لیٹر ملاوٹی و ناقص دودھ موقع پر ضائع کردیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے اڈہ پلاٹ پر 32،بابوصابو40،گجومتہ 35،راوی پل27،سگیاں پل 34،ملتان روڈ 33 اور مختلف ناکوں پر 4 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا۔جدید لیکٹواسکین مشین سے چیکنگ کے دوران دودھ میں قدرتی فیٹ اورایل آر انتہائی کم پائی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے دودھ بردار گاڑیوں سے مجموعی طور پر 3لاکھ لیٹر دودھ کی چیکنگ کرکے،29ہزار720لیٹر ملاوٹی و ناقص دودھ موقع پر ضائع کردیا۔ قوانین کے مطابق دودھ میں پانی سمیت کسی بھی پاؤڈر یاکیمیکل کی ملاوٹ جرم ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer