قتل یا خودکشی؟ گھریلو ملازمہ کی پھندہ لگی لاش برآمد

Maid Suicide in Lahore
کیپشن: Maid Suicide
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: ویلنشیا ٹاؤن میں بیس سالہ گھریلو  ملازمہ کی پھندہ لگی لاش برآمد، پولیس نے گھریلو ملازمہ حمیرہ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

ویلنشیا ٹاؤن کے علاقے میں گھر سے گھریلو ملازمہ کی پھندہ لگی لاش ملنے کا معاملہ پر پولیس نے گھریلو ملازمہ حمیرہ کے قتل کا مقدمہ بھائی رمضان کی مدعیت میں درج کر لیا۔ ستوکتلہ تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق بیس سالہ حمیرہ کو پچیس یوم قبل ویلنشیا ٹاؤن میں محمد خان سکھیرا کے گھر پر گھریلو ملازمہ کے طور پر کام ہے رکھوایا تھا۔

گزشتہ رات گھر کے سرونٹ کوارٹر سے حمیرہ کی پھندہ لگی لاش ملی جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ نے کو قتل کیا گیا یا خودکشی کی؟ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔  موت کی وجوہات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ویلنشیا ٹاؤن میں گھر سے ملازمہ کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔