متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاروں اور باصلاحیت افراد کو شہریت دینے کا اعلان کردیا، اماراتی پاسپورٹ حاصل کرنے والے افراد اپنی موجودہ شہریت بھی رکھ سکیں گے۔
متحدہ عرب امارات میں حکام نے نئی قانونی اصلاحات کا اعلان کیا ہے جن کے تحت اب غیرملکی افراد کو بھی اماراتی شہریت مل سکے گی، نئے قانون کے تحت سرمایہ کار، ڈاکٹرز،، سائنسدان، خاص ہنر مند افراد اور پروفیشنل لوگوں کو اماراتی شہریت دی جا سکے گی۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس سلسلے میں قانون میں ترمیم کا اعلان کیا، ایک دوسرے ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ ایسے لوگ جو اماراتی شہریت کے لیے اہل ہوں گے انہیں ملک کی کابینہ، مقامی عدالتیں اور ایگزیکٹو کونسل نامزد کریں گی، متحدہ عرب امارات میں لاکھوں تارکین وطن نوکریاں اور کاروبار کر رہے ہیں۔ تاہم شہریت نا ملنے کی وجہ سے ان افراد کو اپنی نوکریاں یا کاروبار ختم ہونے کی صورت میں اپنے ملک لوٹنا پڑتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer