’’ججز کے مسائل حل کرنا اور انہیں سپورٹ کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘‘

 ’’ججز کے مسائل حل کرنا اور انہیں سپورٹ کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کا احتساب عدالتوں کے ججز سے ویڈیو لنک خطاب، کہتے ہیں کہ وائٹ کالر کرائم کو روکنے کے لئے نیب اور احتساب عدالتیں اپنا اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔ تاریخ میں ہمیں یاد رکھا جائے گا۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی جانب سے احتساب عدالتوں کے ججز کے لئے ایک روزہ تربیتی ویڈیو لنک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے ویڈیو لنک کے ذریعے احتساب عدالتوں کے ججز سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالتوں کے ججز کے مسائل حل کرنا اور انہیں سپورٹ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ خصوصی عدالتوں میں سب سے مشکل کام احتساب عدالتوں کا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کرپشن معاشرے میں گالی کے طور پر متعارف ہے۔ پاکستان میں کرپشن کا کلچر ختم کرنے کا وقت آنا ہی تھا، جو آچکا ہے۔ احتساب عدالتوں کے ججز کے پاس ایک مشکل ٹاسک ہے کیونکہ ان پر وکلاء، میڈیا اور اعلیٰ عدلیہ کا فوکس ہوتا ہے۔ نیب کیسز میں فیصلوں میں تاخیر کی کئی وجوہات ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کیسز میں دستاویزات اور گواہوں کی تعداد زیادہ جبکہ ججز کی تعداد کم ہے لیکن اس کے باوجود احتساب عدالتوں کے ججز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر احتساب عدالتوں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے احتساب عدالتوں کے ججز کے سوالوں کے جواب بھی دئیے۔