سٹی 42: رحیم یارخان میں 23سالہ سعیداقبال دوسری شادی کےلیے19سال کی لڑکی دیکھ کرآیا،نکاح کےبعدلڑکی بیاہ کرگھرلےآیاتو45سالہ بوڑھی خاتون نکلی۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کاسعیداقبال دھوکےسےاپنی والدہ سےبھی بڑی عمر کی عورت سےشادی کربیٹھا۔ سعید اقبال نے بتایا کہ رشتے کے لیے 19 سالہ کلثوم کی تصویردکھائی گئی تھی،مزید یہ کہ پہلی بیوی سےبچہ نہ ہونےپرگھروالوں کی خواہش پر دوسری شادی کی ۔جب نکاح کےبعدلڑکی کوگھرلےکرآیاتوگھونگھٹ اٹھانےپر45سالہ عورت نکلی، 45سالہ عورت دیکھ کر میں ڈرگیاتھا۔
سعید اقبال نے بتایا کہ لڑکی والوں نے مجھے کہا تھا کہ شادی سےپہلےلڑکی کاچہرہ نہیں دکھاتےیہ ہمارارواج ہے، اپنی عمرسےبھی بڑی لڑکی کی اپنےبیٹےسےشادی کرواکرمیری والدہ صدمےسےگرپڑی،2دنوں تک میری والدہ صدمےسےشیخ زیدہسپتال میں داخل رہی۔
2دنوں بعدگھرواپس آئی تو45سالہ دلہن میرے گھر سے5تولہ سونالےکرفرارہوچکی تھی۔ سعید اقبال نے کہا کہ لڑکی والوں نے فیملی کورٹ میں حق مہر کے لئے درخواست دے دی ہے اب میں تیسری شادی کبھی نہیں کروں گا اورحکام بالاسےانصاف کامطالبہ کرتا ہوں۔