حصول پینشن کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن نےنئی شرط رکھی دی

حصول پینشن کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن نےنئی شرط رکھی دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن کے گریڈ 18 سے 20 تک آفیسرز کی مشکلات میں اضافہ، محکمہ نے پنشن کیسز کیساتھ مکمل سروس کی نو انکوائری سرٹیفکیٹ طلب کر لیں،مکمل سروس کا نو انکوائری سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنے پر پنشن کیس کو روک لیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے گریڈ 18 سے 20 تک آفیسرز کے پنشن کیسز کےساتھ مکمل سروس کی نو انکوائری سرٹیفکیٹ طلب کر لئے ۔اس سے قبل گریڈ 18 سے 20 تک کے آفیسرز کی پنشن کیسز کے لئے صرف سروس کے آخری سال کے متعلق نو انکوائری سرٹیفکیٹ لیا جاتا تھا۔اب ریٹائرمنٹ کے وقت ان آفیسرز  کے لئےمشکلات بڑھ جائیں گی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق اگر گریڈ18 سے 20 تک کے آفیسرز کی پنشن کیسز کیساتھ مکمل سروس کے نو انکوائری سرٹیفکیٹ نہ ہوئے تو پنشن کیسز پاس نہیں کئے جائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے جعلی اور گھوسٹ پینشنرز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا، وزارت خزانہ نے فیڈرل ٹریثری رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز کو سال میں دو بار بائیو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی,  ہر سال مارچ اور اکتوبر میں نادرا کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کرانا ہوگی,  بائیو میٹرک تصدیق,لائف سرٹیفیکٹ کی عدم فراہمی پر پینشنرز کا اکاؤنٹ غیر فعال کردیا جائے گا۔

چھ ماہ تک مسلسل پینشن وصول نہ کرنے پر بھی پینشنرز کا اکاؤنٹ غیر فعال کردیا گا نا گزیر وجوہ پر بائیو میٹرک نہ کرانےوالوں کو رعایت حاصل ہوگی,  بیماری یا نا گزیر صورتحال میں لائف سرٹیفیکٹ مہیا کرنا ہوگا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer