امریکہ پاکستان سے ناراض

امریکہ پاکستان سے ناراض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈینیئل پرل کیس کے ملزم عمر شیخ کی رہائی کے فیصلے پر امریکا ناراض ہوگیا، پاکستان سے فیصلے پر نظرثانی کیلئے زور دے دیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کہتی ہیں پاکستانی عدالت کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

2002 میں قتل ہونے والے صحافی ڈینیئل پرل کیس کے ملزم عمر شیخ کی رہائی کے فیصلے پر امریکا نے اعتراض اٹھا دیا۔ ملزموں کو رہا کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کردیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے فیصلے کو دنیا میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے تمام افراد کی توہین قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

جین ساکی نے ڈینیئل پرل کے قتل کا مقدمہ امریکا میں چلانے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرل خاندان کے لیے انصاف کے حصول اور دہشت گردوں کو جوابدہ بنانےکیلئے پرعزم ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ نے کہا کہ امریکا عمر شیخ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کےلیے تیار ہے کیونکہ وہ اس کے ایک شہری کے خلاف بھیانک جرائم میں ملوث ہیں۔