(زین مدنی )فلم و ٹی وی اداکارہ سوہائے ابڑو نے فلم کے کردار کی مناسبت سے سر کے بال منڈوا کر تصویریں شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی ایک پوسٹ میں آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم دی ونڈو میں کردار کی مناسبت سے بہت سوچ بچار کے بعد اپنے بال منڈوائے۔ انہوں نے اپنی ڈیبیو فلم دی ونڈو سے متعلق بتایا کہ فلم ہالی ووڈ اور لالی ووڈ کے مابین باہمی تعاون کا منصوبہ ہے جس میں فیصل قریشی، سمیع خان اور فاران طاہر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔