( ریحان گل ) گورنمنٹ ایم اے او کالج پر قبضہ کی کوشش اور پرنسپل کو قتل کی دھمکیاں دینے کے خبر سٹی فورٹی ٹو پر نشر ہونے کے بعد پولیس کو ہوش آ گیا۔ قبضہ مافیا کے خلاف پیر تک کارروائی کا وعدہ کرتے ہوئے احتجاج کی کال واپس لینے کی درخواست کردی۔
گورنمنٹ ایم اے او کالج کے سائیکل سٹینڈ پر قبضہ مافیا کی جانب سے قبضہ کی کوشش کی گئی جبکہ پرنسپل ریاض ہاشمی کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں، جس پر کالج کی ایکشن کمیٹی نے پیر سے کلاسز لوئر مال روڈ پر لگانے کا اعلان کیا تھا۔ سٹی فورٹی ٹو پر احتجاج کی خبر نشر ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی۔
ایس پی صفدر کاظمی اور ڈی ایس پی صوبے خان کی جانب سے کالج کا دورہ کیا گیا اور انتظامیہ کو احتجاج کی کال واپس لینے کی درخواست کی گئی۔ پولیس افسران نے پیر تک قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کا وعدہ کیا اور قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والے کانسٹبل افضال کو فوری طور پر معطل کردیا گیا۔