ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کار ڈیلرز فیڈریشن نے ڈی جی ایکسائز کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا

کار ڈیلرز فیڈریشن نے ڈی جی ایکسائز کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن کے وفد نے ڈی جی ایکسائز سہیل شہزاد سے ملاقات کی اور نمبر پلیٹس اور سمارٹ کارڈز کی عدم دستیابی اور ڈی وی آر سسٹم نے چلنے کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن کے صدر شہزادہ سلیم خان، انجمن تاجران کار ڈیلرز جیل روڈ کے چئیرمین چودھری ادریس، مولانا شوکت علی روڈ کار ڈیلرز کے صدر شعیب خان، کوئنز روڈ کار ڈیلرز کے صدر رانا نوید، عبدالباری، میاں عارف، محمد انور، توصیف بٹ، سرفراز احمد، اقبال خان، نسیم خاور سمیت دیگرنے شرکت کی۔

 کار ڈیلرز نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے سمارٹ کارڈ، ،نمبر پلٹس اور ڈیلرز وہیکل رجسٹریشن سسٹم کےمسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی جی ایکسائز سہیل شہزاد کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کارڈ کیلئے بھی بائیو میٹرک سسٹم پر کام کر سکتے ہیں تاکہ جعلی کارڈ اور ڈبلیکیٹ کارڈ کا مسئلہ حل ہو سکے جبکہ نمبر پلیٹ کے مسئلے کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ڈی جی ایکسائز سہیل شہزاد سے ملاقات کو کار ڈیلرز نے سود مند قرار دیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ انکے مسائل حل ہو جائیں گے۔

     

Shazia Bashir

Content Writer