سپریم کورٹ کا وکالت لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند وکلاء کیلئے اچھی خبر

سپریم کورٹ کا وکالت لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند وکلاء کیلئے اچھی خبر
کیپشن: City42 - Supreme Court, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سپریم کورٹ کا وکالت لائسنس حاصلِ کرنے کے خواہشمند سینئر وکلاء کیلئے اچھی خبر، چیف جسٹس ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کی سربراہی میں 3 سینئرججز پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی جو جلد وکلاء کو انٹرویوز کیلئے کال کرے گی۔

 کمیٹی میں سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ اور جسٹس محمد قاسم خان شامل ہے۔ کمیٹی سپریم کورٹ کا لائسنس حاصل کرنے کیلئے درخواستیں دینے والے وکلاء سے انٹرویو کرے گی اور وکالت لائسنس کیلئے گرانٹ آف فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجراء کی منظوری دے گی۔ وکلاء کیلئے گرانٹ آف فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے ہائیکورٹ میں سات سالہ وکالت پریکٹس اور 30 کیسز ضروری ہوں گے۔

فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد وکلاء وکالت لائسنس کیلئے سپریم کورٹ کی انرولمنٹ کمیٹی کے روبرو پیش ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے فاضل جج کی سربراہی میں انرولمنٹ کمیٹی وکلاء کے دوبارہ انٹرویوز کرے گی ، سپریم کورٹ کی انرولمنٹ کمیٹی میں پاکستان بار کونسل کے دو ممبران بھی شامل ہوں گے اور کامیاب وکلاء کو سپریم کورٹ میں وکالت کیلئے انرولمنٹ کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer