لاہور میں موسم نے لی انگڑائی ، سردی اپنے پورے جوبن پر آگئی

لاہور میں موسم نے لی انگڑائی ، سردی اپنے پورے جوبن پر آگئی
کیپشن: City42 - Rain, Lahore Weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) جنوری نے دسمبر کو بھی مات دیدی، باغوں کے شہر  لاہور کو دھند اور بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، کہیں رم جھم کہیں پھوار  سے ٹھنڈ بڑھ گئی۔

لاہور میں موسم نےایک بار پھرسےانگڑائی لے لی, بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے سردی   کی شدت میں اضافہ ہوگیا، جنوری نے دسمبر کی یاد تازہ کردی۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 اور کم سے کم 8  ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے جبکہ ہوا 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ کل رات تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے، ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer