ٹیکسوں کی بھرمار، تاجر برادری پریشان

ٹیکسوں کی بھرمار، تاجر برادری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) ٹیکسوں کی بھرمار نے تاجروں کیلئے کاروبار کرنا انتہائی مشکل کردیا، رحمت مارکیٹ، پیرس مارکیٹ اور بانو بازار میں تجارتی سرگرمیوں میں شدید مندی نے ڈیرے ڈال لیے، کاروباری حالات سے پریشان حال تاجران نے حکومت سے ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

انارکلی بازار میں شدید مندی سے پریشان حال تاجروں کا اہم اجلاس رحمت مارکیٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت حاجی نعیم خان نے کی، اس موقع پر صدر حاجی نعیم خان کا کہنا تھا کہ بجلی گیس کی بڑھتی لاگت اور ٹیکسوں کی بھرمار نے تاجر برادری کیلئے کاروبار کرنا انتہائی دشوار بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی بڑھتی قیمتوں نے سیلز کی شرح میں 40 فیصد کمی کردی جس سے تاجروں کیلئے ملازمین کی تنخواہیں اور دکانوں کے کرائیوں کی ادائیگی تک دشوار ہوگئی ہے۔

اجلاس میں شریک تاجر رہنماؤں نے وزیراعظم سے لوکل اور ریڈی میڈ گارمنٹس کے کاروبار پر عائد ٹیکسوں اور بجلی و گیس کے نرخ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔