لیڈی ولنگڈن ہسپتال کا اسسٹنٹ فاروق احمد رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لیڈی ولنگڈن ہسپتال کا اسسٹنٹ فاروق احمد رشوت لیتے ہوئے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی:اینٹی کرپشن کا لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں چھاپہ، سرکل آفیسر نے اسسٹنٹ فاروق احمد کو شہری سے ہسپتال میں ملازمت دلوانے کی مد میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر سید زبیر اخلاق نے ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈئیرریٹائرڈ مظفر علی رانجھا کی ہدایت پر کارروائی کی۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے اسسٹنٹ فاروق احمد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ فاروق احمد نے شہری کے قریبی رشتہ دار کو لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ملازمت دلوانے کی مد میں دس ہزار روپے رشوت لی۔

مدعی کے مطابق ملزم فاروق احمد اس سے قبل بھی 5 لاکھ 20 ہزار روپے رشوت لے چکا ہے۔ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔