شہباز شریف نے صوبہ کو ترقی کی بجائے پیچھے کو دھکیل دیا ہے: پرویز الہٰی

شہباز شریف نے صوبہ کو ترقی کی بجائے پیچھے کو دھکیل دیا ہے: پرویز الہٰی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہی کا کہنا ہےکہ میاں محمد شہباز شریف نے صوبہ کو ترقی کی طرف گامزن نہیں کیا بلکہ پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ہم نے ہر اس کام کو ترجیح دی جس سے عام اور غریب آدمی کو فائدہ پہنچے۔         

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی سے ایکس سروس مین سوسائٹی کے پیٹرن انچیف، تعمیر پاکستان پارٹی کے صدر اور سینئر سٹیزن سوسائٹی کے پیٹرن انچیف جنرل (ر) فیض علی چشتی اور شیخ نوید احمد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ صورتحال اورمختلف پہلوؤں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے پنجاب کی معاشی و سماجی صورتحال پر دلی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل (ر) فیض علی چشتی نے کہا کہ شہبازشریف نے 10سال میں صوبہ برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کے دورحکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بطور وزیراعلیٰ مثالی کام کیے، جس سے صحیح معنوں میں ترقی ہوئی اور ادارے مضبوط ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 1122، ٹریفک وارڈن سروس اور پٹرولنگ پولیس پوسٹوں کے قیام کے علاوہ مفت علاج، ادویات اور تعلیم کی سہولتیں آپ کی خدمات کی زندہ مثالیں ہیں۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے بلاامتیاز ہرعلاقہ کے مسائل حل کرنے اور ترقی و خوشحالی پر توجہ دی، پسماندہ اور نظر انداز کیے گئے۔

انکامزید کہناتھاکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے خصوصی فنڈز مختص اور خرچ کیے، ہر اس کام کو ترجیح دی جس سے عام اور غریب آدمی کو فائدہ پہنچے جبکہ شہبازشریف صحت، تعلیم سمیت تمام شعبوں کے فنڈز بھی جنگلہ بس اور میٹرو ٹرین جیسے نمائشی منصوبوں پر خرچ کر رہے ہیں۔ جس سے ہر شعبہ ہمارے دور کی طرح ترقی کی نئی منزلوں کی جانب گامزن نہیں بلکہ پیچھے کی جانب جا رہا ہے، اور اس کا ثبوت خود سرکاری اعداد و شمار ہیں۔