واسا میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

06:48 PM, 30 Jan, 2018

عطاءسبحانی
Read more!

درنایاب : واسا میں متعدد افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری۔ آصف فیاض کو ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر فنانس ایڈمنسٹریشن ریونیو کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ زاہد حسین کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سعید احمد خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی تعینات کردیا گیا جبکہ ریونیو داتا گنج بخش ٹاون کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔ محمد عرفان کو ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس تھری واسا تعینات کردیا گیا۔

فخر حیات وٹو کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ون تعینات کردیا گیا۔ مرتضی حسن اسسٹنٹ آئریکٹر ریونیو تعینات جبکہ  ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو علامہ اقبال ٹاون کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔

تاجور سعید کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن تعینات کردیا گیا۔ پرائیویٹ سیکرٹری سلطان سعید اور تقی حسین کو بھی ایڈمنسٹریشن میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری۔

مزیدخبریں