حلقہ این اے120کے فلٹریشن پلانٹس کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف

حلقہ این اے120کے فلٹریشن پلانٹس کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) حلقہ این اے 120کے فلٹریشن پلانٹس کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف، واسا نے فلٹریشن پلانٹس کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایم سی ایل نے واسا کو حلقہ کے29 فلٹریشن پلانٹس لینے کی استدعا کی تھی، میونسپل آفیسر انفراسٹر کچرکی جانب سے ایم ڈی واسا کواستدعا کی گئی تھی، تحریری درخواست کیساتھ29 میں سے 24فلٹریشن پلانٹس کی رپورٹ بھی لگائی گئیں۔

واسانے14فلٹریش پلانٹس کے سیمپل لئے ہیں جس میں بیکٹروجیکل پولوشن پائی گئی ہیں ، ڈی ایم ڈی واسا شکیل کاشمیری کا تحریری طور پر فلٹریشن پلانٹس کی ہینڈنگ اوور سے انکار جبکہ حلقہ این اے 120کے فلٹریشن پلانٹس کی حوالگی کا معاملہ لٹک گیا ہے۔