نواز شریف کے قریبی عزیر کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز 28فروری کو نیلام کرنے کا حکم

نواز شریف کے قریبی عزیر کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز 28فروری کو نیلام کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(منیر باجوہ) نواز شریف کے قریبی عزیز کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز28 فروری کو نیلام کرنے کا حکم، جسٹس شاہد کریم نےمسلم کمرشل بینک کی درخواست پرسماعت کی، کورٹ آکشنرز نے ڈیفالٹر ٹیکسٹائل ملز نیلامی کامیاب نہ ہونے کی رپورٹ پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق 15دسمبر کو ڈیفالٹر کی جائیداد کیلئے کوئی خریدار نہیں آیا تھا، وکیل بینک کا کہنا تھا کہ اتفاق ٹیکسٹائل ملز کے مالکان نے کاروبار کیلئے قرض حاصل کیا، قرض کیلئے 27کنال1 مرلہ پر مشتمل اتفاق ٹیکسٹائل ملز رہن رکھوائی، ، قرض کیلئے ہارون ، یوسف ، کوثر ، سائرہ ، عائشہ نے قرض کیلئے گارنٹی دی، عدم ادائیگی پر اتفاق ٹیکسٹائل ملز کو2000ءمیں ڈیفالٹرقراردیاگیا۔