سٹی42: بلوچستان کے علاقے مچھ میں پولیس سٹیشن کے نزدیک خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔ فوری طور پر اس دھماکہ کی نوعیت پتہ نہیں سکی۔
پولیس سٹیشن مچھ کےایس ایچ او مجھ یعقوب عباسی نے بتایا کہ دھماکہ مچھ پولیس اسٹیشن کے مشرقی سائیڈ پر ہوا۔ دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا اور ایک بچہ زخمی ہوا۔
ایس ایچ او مچھ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔