ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان ڈار کی ماں اور بھابی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد

Rehana Dar, Usman Dar, Khwaja Asif, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میاں اشفاق: سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔  عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کی بیوی اروبا ڈار کے بھی این اے 71 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔ 

 این اے 71 سے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے تھے۔

 آر او نے ریحانہ امتیاز ڈار اور اروبہ عمر ڈار کے کاغذات نامزدگی سوشل سکیورٹی واجبات کی عدم ادائیگی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر مسترد کیے ہیں۔