سندھ کے بعض علاقوں میں خناق پھیلنے کی اطلاعات

Corynebacterium diphtheriae, Sindh, City42, Qambar, Miroo Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سندھ کے ضلع قمبر کی تحصیل میروخان میں خناق  سے تین ہفتوں میں چار بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔

قمبر  کی تحصیل میرو خاں میں خناق کی بیماری اضافہ سے انتظامیہ پریشان ہے لیکن بیماری کی روک تھام کے لئے اب تک عملاً کچھ نہیں کیا جا سکا۔ 

محکمہ صحت کے زرائع کے مطابق گزشتہ 20 روز کے دوران 4 بچے  خناق کی بیماری کا شکار ہو کر فوت ہو چکے ہیں۔ گاؤں چاکر خان میں 14 سالہ حلیمہ چانڈیو خناق کی بیماری کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی، اس کا چھوٹا بھائی علی چانڈیو اسی مرض میں ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ 15 روز کے دوران گاؤں عمر خان گوپانگ میں بھی 7 سالہ ضمیر حسین، 5 سالہ دلدار گوپانگ اور 6 سالہ نعمان ٹگڑ خناق کی کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے۔ علاقے میں 20 روز کے دوران خناق سے فوت ہونے والےبچوں کی تعداد 4 ہوگئی  ہے۔

حلیمہ چانڈیو کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ فوت ہو گئی۔ محکمہ صحت نے بچوں کی اموات کے باوجود بیماری کی روک تھام کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ بچوں کی اموات بڑھنے سے علاقے میں خوف پھیل رہا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام اب تک مریضوں کے ٹیسٹ کرانے تک محدود ہیں، علاج اور ویکسین فراہم نہیں کی جا رہی۔

خناق کیا ہے

خناق جسے انگلش میں ڈیفیریا  diphtheriae کہتے ہیں یہ ایک بیکٹیریا کی وجہ سے پھیلنے والی خطرناک متعدی بیماری ہے۔ یہ مائکروجنزم انسانی جسم سے باہر  بھی اپنا وجود برقرار رکھنے کی خصوصیت رکھتا ہے۔ یہ مائکروب خشک ہونے کے بعد  بھی اپنی سرگرمی کو برقرار رکھتا ہے، کم درجہ حرارت اسے نقصان نہیں پہنچاتا۔ پانی میں اس بیکٹیریا کو ختم کرنے کے لیے اسے کم از کم ایک منٹ کے لیے ابالنا چاہیے۔ اسے گھر میں یہ بیکٹیریا پھیل جائے تو اسے صرف کلورین، فینول یا کلورامائن کے استعمال سے گھریلو اشیاء پر سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ اس کے  خاتمہ کے لئے کلورین کی پروسیسنگ کم از کم 10 منٹ تک چلنا چاہئے. خناق کے بیکٹیریا کی مختلف شکلیں ہیں۔

یہ بیماری ہوا میں موجود مریض کے کھانسنے سے ہوا میں ضارج ہونے والی آبی بوندوں سے پھیلتی ہے۔ خناق کے بیکٹیریا مریض کی  بات چیت، کھانسی، ناک سے خارج ہونے والی رطوبت کی بوندوں کے ہوا میں اڑنےکے سبب، مریض کے تھوک اور بلغم کے ذرات کے ساتھ بیرونی ماحول میں پھیلتے ہیں۔ خناق قلبی، اعصابی اور اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ 

خناق ایک سے دوسرے انسان تک تب پھیلتا ہے جب صحت مند انسان متاثرہ شخص کے کپڑے  یا اس کے زیر استعمال گھریلو اشیاء کو استعمال کرتے ہیں۔ گھر میں اکٹھے بیٹھ کر کھانا پینا اس بیماری کے پھیلاو میں کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اس کے جراثیم برتنوں کی سطح پر موجود رہ سکتے ہیں۔

خناق کی ویکسین

جن لوگوں کو ویکسین ملی ہے انہیں خناق نہیں ہوتا۔ عام استثنیٰ کے حامل صحت مند افراد پر بھی یہی لاگو ہوتا ہے۔