(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کا نکاح ہوگیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
اقصیٰ آفریدی کے نکاح کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی کو بھی تقریب میں موجود دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں نکاح خوان کہہ رہے ہیں کہ ’جناب نصیر ناصر خان صاحب۔ میں نے آپ کا نکاح اقصیٰ شاہد آفریدی بنت شاہد آفریدی سے بعوض مہر 131 تولہ چاندی جس کی آج کے دور میں مالیت 2 لاکھ 60 ہزار 952 روپے ہے، ان گواہوں کے سامنے کیا، کیا آپ نے اقصیٰ شاہد آفریدی بنت شاہد آفریدی کو اپنے نکاح میں قبول کیا؟‘اس پر نصیر ناصر خان نے کہا کہ ’قبول کیا۔‘
View this post on Instagram