(ویب ڈیسک)اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی ،اوگرا نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو 11روپے59پیسے سستی کردی گئی،ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 204روپے35پیسے مقررہو گئی۔
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر136روپے86پیسے سستاہو گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2411 روپے43پیسے ہو گئی۔