ویب ڈیسک : کراچی میں روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔
نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی میں نان کی قیمت بڑھا دی گئی جس کے بعد نان 20 روپے کا ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ چھوٹی چپاتی کی قیمت 12 روپے، درمیانی چپاتی 15 اور بڑی چپاتی کی قیمت 17 روپے کردی گئی ہے۔
تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونے سے نان اور چپاتی کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔