ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسم کے 70 فیصد حصے پر بال والے بچے کی پیدائش

جسم کے 70 فیصد حصے پر بال والے بچے کی پیدائش
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت میں ایک بچے کی پیدائش نے ڈاکٹرز اور گھر والوں سمیت سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک خاتون نے اسپتال میں بچے کو جنم دیا تو گھر والے بہت خوش تھے لیکن جب گھر والوں نے بچے کو دیکھا تو حیرت میں مبتلا ہو گئے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-30/news-1672387171-3455.jpg

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز بھی جسم کے 60 سے 70 فیصد حصے پر بالوں والے بچے کی پیدائش پر حیران رہ گئے، بچے کی پیدائش کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگ بچے کو دیکھنے اسپتال پہنچ گئے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-30/news-1672387177-9822.jpg

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نومولود جینٹ کونجینیٹل میلا نوسائٹک نیوس (Giant Congenital Melanocytic Nevus) نامی بیماری کا شکار ہے جس کے باعث اس کے جسم پر اضافی بال لگ گئے ہیں، اس کے علاوہ بچہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کو علاج کے لیے لکھنو منتقل کیا جائے گا جہاں اس کے جسم سے اضافی بالوں کو ہٹا دیا جائے گا۔