ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ، چمن شاہراہ پر کار کھائی میں گر گئی

 کوئٹہ، چمن شاہراہ پر کار کھائی میں گر گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ، چمن شاہراہ پر کوئٹہ سے چمن آنے والی کار کھائی میں گر گئی، حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق چمن میں کوژک ٹاپ پر شدید دھند کی وجہ سے کوئٹہ چمن شاہراہ کے 10 کلومیٹر حصے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث کوئٹہ سے چمن آنے والی کار کھائی میں گر گئی، گاڑی میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے، امدادی کارروائیوں کے دوران زخمیوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق پانچوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ کوژک ٹاپ پر آمدورفت عارضی طور پر معطل کرنے کیلئے لیویز فورس کو طلب کرلیا گیا ہے۔