ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق افغان صدر اشرف غنی نے پھر موقف بدل لیا

ex afghan president ashraf ghani
کیپشن: ashraf ghani
سورس: goolge
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : سابق افغان صدر اشرف غنی نے  پھر موقف بدل لیا۔۔افغانستان نہیں چھوڑنا چاہتا تھا قتل وغارت سے بچنے کے لئے فیصلہ کیا ۔

 برطانوی ذرائع ابلاغ  کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں سابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ملک  چھوڑنے  کا فیصلہ ساتھیوں اور کابل کے شہریوں  کو  تحفظ فراہم کرنے کے لئے  کیا  گیا۔

بی بی سی فور ٹوڈے کے گیسٹ ایڈیٹر جنرل سر نک کارٹر کو دیے جانے والے انٹرویو کے دوران سابق افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ جب وہ 15 اگست کو نیند سے جاگے تو انہیں  ایک سیکنڈ کے لئے بھی شبہ نہیں تھا  کہ آج کادن ان کا  افغانستان میں آخری دن  ہے۔ ہوائی جہاز نے کابل رن وے چھوڑا تومعلوم  ہوا کہ افغانستان سے جارہے ہیں اس سے پہلے خیال تھا کہ خوست یا کسی اور محفوظ جگہ پر منتقل ہوں گے 

 یادرہے سابق افغان صدر اشرف غنی  کو کرپٹ ترین صدور کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے روسی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ وہ اپنے ہمراہ ڈالروں سے بھرے بے شمار سوٹ کیس لے کر گئے اور کئی سوٹ کیس جگہ نہ ہونے کے باعث رن وے پر ہی چھوڑ دیئے گئے  اشرف غنی آج کل  متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔