ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن شگفتہ جمانی اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی غزالہ سیفی کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس میں حکومت کی جانب سے مالیاتی بل پیش کردیا گیا ہے، اپوزیشن نے بل پیش کرنے پر ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ شروع کیا۔ اس دوران اپوزیشن ارکان نے سخت احتجاج کیا۔
پیپلز پارٹی کی ایم این اے شگفتہ جمانی نے تحریک انصاف کی غزالہ سیفی کو بدزبانی کرنے پر زناٹے دار تھپڑ جڑ دیا۔۔@shaguftajumani pic.twitter.com/TfBJV2VClr
— Syed Rahat Naqvi (@SyedRahatNaqvi) December 30, 2021
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر کی ڈائس کے سامنے اپوزیشن اور حکومتی اراکین میں ہاتھا پائی ہوگئی۔اس دوران شگفتہ جمانی نے غزالہ سیفی کو تھپڑ ماردیا۔واقعے کے بعد تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلیغزالہ سیفی ایوان سے باہر آگئیں اور اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ’میرا ہاتھ مروڑا گیا ہے، انگلی فریکچر ہوگئی ہے‘۔
تحریک انصاف کی رکن غزالہ کیفی نے تھپڑ کھانے کے بعد پیپلزپارٹی کی رکن شگفتہ جمانی کو جنگلی کہہ دیا...#MiniBudgetByPTIMF @MediaCellPPP pic.twitter.com/wFd7cubdo6
— Khurram Ansari (@khurram143) December 30, 2021