ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں سے دو لاشیں برآمد

Lahore
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری،فہد علی)کوٹ لکھپت کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کے مطابق انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ کوٹ لکھپت کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جس پرپولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے ، عمر اندازاً 55 سے 60 سال معلوم ہوتی ہے ۔شناخت نہ ہونے پر لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے ۔موت کی وجوہات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔

 ایک اور واقعے میں مین مارکیٹ کے پلازہ سے بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے، متوفی کی شناخت نہ ہوسکی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ کے علاقے مین مارکیٹ کے پلازہ سے80 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جامع تلاشی کے دوران 13 ہزار 400 روپے برآمد ہوئے تاہم متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوئی دستاویزات نہ مل سکیں۔پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہونگے۔