(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کی حکومت نے راشن کارڈ ہولڈرز کے لیے پٹرول پر 25 روپے فی لٹر کی رعایت دینے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق جھاڑکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت موٹر سائیکل اور سکوٹر چلانے والوں کو ایندھن کی یہ رعایت دے گی، راشن کارڈ ہولڈر خاندان ہر مہینے 10 لٹر پٹرول پر رعایت حاصل کر سکے گا۔
سورین کا کہنا تھا کہ یہ رعایت 26 جنوری 2022 سے حاصل کی جاسکے گی، انہوں نے یہ اعلان حکومت میں دو سال مکمل کرنے پر کیا۔